Skip to main content
Brand Hong Kong - Asia world city
Site Map Contact Us
Search

دیگر زبانوں میں مواد

اردو

اصلاحی خدمات کے محکمے (CSD) کے اردو ترجمے کی ویب سائیٹ صرف منتخب مفید معلومات پر مشتمل ہے. آپ انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں.

ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کے اصلاحی خدمات کے محکمے (CSD) کے ہوم پیج پر خوش آمدید۔

CSD کا مقصد خاص عوام کی حفاظت کرنا اور بہتر ہانگ کانگ کے لیے جرائم کو روکنا ہے زیر حراست افراد کے لیے ایک محفوظ، فکر و خوف سے آزاد، انسانی، مہذب اور صحت مند ماحول فراہم کرکے، سماجی میل جول کے کرداروں کے ساتھ مل جل کر اصلاح کے مواقع پیدا کرنا اور قانون کی پاسداری کو فروغ دینا اور معاشرتی تعلیم کے ذریعے جامع اقدار کوفروغ دینا۰

ہانگ کانگ کے استحکام سے خوشحالی کی طرف پیش قدمی کے ایک نئے دور کے آغاز کے ساتھ، ہم اپنے ارادوں پر ثابت قدم رہیں گے، اچھے نظم وضبط کے اصول کو برقرار رکھیں گے، اور قومی سلامتی کے تحفظ کے مشن کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۰ اس کے علاوہ ، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے سنانے کوا چھی کہانیا ں CSDاور ہانگ کانگ کے بارے میں اور بذریعہ متعارف کروانے کے ابتدائی قدم اٹھا کر حراستی کام ، اصلاح کرنےکے اقدامات اور سماجی میل جول کی تعلیم دیکر۰

حراستی کام پر، تعزیرات کے انتظام کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے CSD ایجادی/ جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال جاری رکھے گا اور عوام کی سہولت کے لیے برقی خدمات کو فعال طور پر متعارف کرانے کے لیے۰ محکمہ گریٹر بے ایریا اور دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلوں کو بھی مضبوط کرے گا تاکہ نہ صرف علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے بلکہ مختلف مقامات سے ہمارے ہم منصبوں کو ہانگ کانگ کی اصلاحی اصلاحات کے منفرد فوائد اور تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں جاننے کے قابل بھی بنایا جا سکے۰

بحالی کے کام کے سلسلے میں، محکمہ مختلف شعبوں کے متعلقین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی بہترین کوششیں کر رہا ہے تاکہ مشترکہ طور پر مزید متنوع اور موثر بحالی کے پروگرام متعارف کرائے جائیں تاکہ گمراہ افراد کو کمیونٹی کی تعمیر کی ایک محرک قوت میں تبدیل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۰ مستحکم اور ہم آہنگ معاشرے کے لیے مشرق اور مغرب کو ملانے کے ہانگ کانگ کے منفرد فائدے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، معروف بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ تعاون کرے گا اور بحالی پر تحقیق کرنے میں اپنی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مین لینڈ کے حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا، تاکہ اس کی بحالی کی ترقی اور حکمت عملی کے متعلق منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جا سکے۰

جہاں تک کمیونٹی کی تعلیم کے حوالے سےCSD دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جرائم کی روک تھام اور انسداد منشیات کے پیغامات کو فروغ دینے کے لیے مزید تشہیری مہمات شروع کرنے کے لیے کام کرے گا، تاکہ قانون کی پاسداری کرنے والے نوجوانوں کی ایک نئی نسل کو پروان چڑھایا جا سکے۔CSD نوجوانوں کی کمیونٹی کی تعلیم اور جرائم کی روک تھام کی سرگرمیوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے مستقبل کے ستونوں کے طور پر اپنی حیثیت کا اچھا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۰ اپنے نوجوان ساتھیوں پر اثر و رسوخ بڑھانے کے علاوہ، نوجوانوں کو مختلف عوامی امور میں سرگرمی سے حصہ لینے کے لیے متحرک کیا جائے گا تاکہ کمیونٹی کے لیے ایک خیال رکھنے والے دل کی پرورش کے ساتھ ساتھ اپنے ملک اور گھر کے لیے عقیدت کو فروغ دیا جا سکے۰

متعلقہ معلومات تک آسان رسائی ویب سائٹ فراہم کرتی ہے جیسے کہ ہمارا اولین مقصد، مقصد خاص اور اقداروں کا بیان، تنظیمی چارٹ، تاریخ اور پریس ریلیز۰ یہ حراستی انتظام اور اصلاح کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ عوام کی تعلیم اور ہمارے شراکت داروں کے ساتھ مل جل کر کی جانے والی سرگرمیوں میں ہمارے کام کا بھی مختصر تعارف کراتی ہے۰ ہم امید کرتے ہیں کہ مندرجہ بالا معلومات آپ کو ہمارے کردار کے بارے میں معاشرے میں بہتر سمجھا پائے گی اور CSD کے لیے آپ کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کرے گی۰

ہم اپنے کام میں آپ کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں۰ ہماری خدمات پر آپ کی جانب سے تبصرے اور تجاویز کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جاتا ہے۰

اولین مقصد

بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی اصلاحی خدمت کا ارادہ، ھانگ کانگ کی معاونت کر رہا ہے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں سے ایک ہونا پر۰

خاص مقصد

ہم عوام کی حفاظت کرتے ہیں اور ایک بہتر ہانگ کانگ کے لیے جرائم کو روکتے ہیں بذریعہ:

  • ایک بے خطر، محفوظ، انسانی، مہذب اور صحت مند حراستی ماحول کو یقینی بنانا
  • متعلقین کے ساتھ مل کراصلاح کے مواقع پیدا کرنا
  • سماجی تعلیم کے ذریعے قانون کی پاسداری اور جامع اقدار کو فروغ دینا

اقدار

  • دیانتداری
    ہم اعلیٰ اخلاقی اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اعمال کے لیے جوابدہ ہیں، اور ہمیں اپنے معاشرے کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۰
  • پیشہ ورانہ مہارت
    ہم اصلاحی مشق اور وسائل کی اصلاح میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشاں ہیں، اور سماج کے سرپرست اور بحالی کے سہولت کار کےطور پراپنے کردار پر فخر کرتے ہیں۰
  • انسانیت
    ہم انصاف اور ہمدردی پر زور دیتے ہوئے تمام لوگوں کے وقار کا احترام کرتے ہیں۰
  • نظم و ضبط
    ہم آہنگی کے حصول میں نظم و ضبط پر زور دیتے ہوئے قانون کی بالادستی کا ہم احترام کرتے ہیں۰
  • استقامت
    ہم اپنے معاشرے کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں، مسلسل چوکنا رہتے ہیں اور ہمت کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۰

قیدی سے ملاقات ای بکنگ کی سہولت

قیدی سے ملاقات ای بکنگ کی سہولت (SVEBS) نہ صرف اصلاحی اداروں میں ملاقات کرنے کی رجسٹریشن کے لیے انتظار کا وقت کم کرتا ہے، بلکہ ملاقاتیوں کو اپنی بکنگ کا انتظام کرنے، زیر حراست افراد کے دورے کی تازہ ترین صورتحال اور سسٹم کے ذریعے منظور شدہ ہینڈ ان آرٹیکلز (منظور کردہ اشیاء)کے کوٹے کی بھی اجازت دیتا ہے۰

SVEBS استعمال کرنے سے پہلے ملاقاتیوں کو حراست/قیدی افراد کے ملاقاتی افرار قرار دیا جانا چاہیے۔ ملاقاتی مندرجہ ذیل ذرائع سے ایک اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کروا سکتے ہیں:

  1. "iAM Smart" موبائیل ایپ کا استعمال کریں؛
  2. SVEBS webpage* پر جائِیں بذریعہ CSD کی ویب سائیٹ سے یا CSD موبائیل ایپلی کیشن کے ذریعے ایک درخواست جمع کروائیں، پھر اصلاحی ادارے (کوریکشنل انسٹی ٹیوٹ) پر جائیں جہاں پرمتعلقہ فر د کو حراست/قید میں رکھا گیا تھا، شناخت کی تصدیق کے لیے ؛ یا
  3. اصلاحی ادارے کو خود چل کر جائیں جہاں پر متعلقہ فرد حراست/قید میں تھا ایک درخواست جمع کروانے کو اور شناختی تصدیق کے مرحلے سے گزریں۰

اکاؤنٹ کے اندراج کی تکمیل کے بعد، متعلقہ تحویل میں موجود شخص کی رضامندی کے حصول کے بعد، ملاقاتی SVEBS کو استعمال کر سکیں گے ۰

صارفین "iAM Smart" کے ذریعے یا SVEBS webpage* پر لاگ ان کر کے اگلے سات دنوں کے لیے ملاقات کے لیے بکنگ کرواسکتے ہیں۰ SVEBS کے لیے دستیاب وقت انفرادی اداروں کے دورے کے اوقات پر منحصر ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم CSD ویب سائٹ پر انفرادی ادارے کی معلومات سے رجوع کریں۰

ملاقات کرنے کی تعداد اور ایک ملاقات کے لیے کتنے ملاقاتیوں کو اجازت ہے

ریمانڈ میں رکھے گئے افراد کے رشتے دار اور دوست دن میں ایک مرتبہ ملاقات کر سکتے ہیں۰ ہر ایک ملاقات کا وقت ۱۵ منٹ سے تجاوز نہیں کریگا اور دو ملاقاتیوں، بشمول شیر خوار بچے اور بچے سے زیاد ہ کو ایک وقت میں اجازت نہیں دی جائے گی۰ زیر حراست سزا یافتہ افراد کے رشتہ دار اور دوست مہینے میں دو بار ملنے جا سکتے ہیں۰ ہر ملاقات کا دورانیہ ۳۰ منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا اور ایک وقت میں تین سے زیادہ ملاقاتی بشمول شیر خوار اور بچوں کو اجازت نہیں ہوگی۰

ادارے میں پہنچنے پر، تمام زیر حراست افراد کو اپنے ملاقاتیوں کے نام اور رشتے کا اقرار نامہ جمع کروانا ہوگا۰ اپنی حراست کے دوران، وہ ادارے کی انتظامیہ کی منظوری کے بعد فہرست میں نئے ملاقاتیوں کو شامل کر سکتے ہیں یا موجودہ ملاقاتیوں کو خارج کر سکتے ہیں۰

ملاقات کرنے کے اوقات کار اور اداروں کا محل وقوع

تمام اداروں نے ملاقات کرنے کے اوقات متعین کیے ہیں، زیادہ تر صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک۰ ملاقاتیوں کو ملاقات کرنے کے اوقات کے اختتام سے ۳۰ منٹ پہلے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۰ کچھ ادارے، جیسے کہ استقبالیہ مراکز اورگھر کو جانے سے پہلے رکھنے جانے والے مقامات /ادارے، مقامی ضروریات کے مطابق ایک مختلف انتظام اپناتے ہیں۰ انتظامات کی تفصیلات کے لیے براہ کرم (انفرادی محکموں) Individual Institutions* کے ویب صفحات دیکھیں۰ ویب صفحات پر اداروں تک رسائی کے لیے متعلقہ پتہ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے بارے میں بھی معلومات موجود ہیں۰

ایک ملاقات پر جانے پر ذاتی معلومات کی فراہمی کرنا

ملاقاتی جو پہلی بار کسی تحویل والے شخص سے ملنے جاتے ہیں انہیں تصدیق کے لیے شناختی کارڈ پیش کرنے اور اپنے نام، ہانگ کانگ شناختی کارڈ نمبر (یا درست سفری دستاویز نمبر)، پتہ اور تحویل میں شخص کے ساتھ تعلق/ناطہ کے ساتھ ایک رجسٹریشن سلپ پُر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۰ جن سے وہ ملنے کا ارادہ رکھتے ہیں۰ تحویل والے شخص سے بعد ازاں ملاقات کے لیے، پتے کے دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ مذکورہ معلومات میں ترمیم کی ضرورت نہ ہو۰

مذید معلومات کے لیے متعلق ہماری حکمت عملی/پالیسی کے ذاتی کوائف کو نبٹھانے کے لیے ، برائے مہربانی رجو ع کریں ویب پیج سے زیر (رازداری کے بیان) Privacy Statement*.

ایک ملاقات پرساتھ لائی گئی اشیاء جمع کروانا (تحویل میں رکھے گئے فرد کے لیے)

زیر حراست فرد کو ملاقات پر اپنےملاقاتیوں سے کچھ اشیاء وصول کرنے کی اجازت ہے۰ ریمانڈ کے لیے منظور شدہ جمع کروانے والی اشیاء اور تحویل میں سزا یافتہ افراد کی فہرستیں مختلف ہیں۰ برائے مہربانی رجو ع کریں لسٹ سے Approved Hand-in Articles (منظور شدہ جمع کرواںی والی اشیاء ) تفصیلات کے لیے۰ کچھ چیزوں کے لیے ، مثال کےطور پر، ڈینٹل فلاس، تحویل میں متعلقہ فر د کو پہلے اجازت لینی ہوگی ادارے کی انتظامیہ سے ہر مرتبہ۰

اگر ملاقاتی فہرست میں کسی بھی منظور شدہ اشیاء کو دینا چاہتے ہیں، تو انہیں ان اشیاء کو رجسٹریشن آفس کے عملے کو معائنہ کروانے اور رجسٹریشن کے لیے دینا ہوگا۰ تمام لائی گئی اشیاء پر سیکیورٹی چیک کے علاوہ، اسی طرح کی جمع کروائی گئی اشیاء کو ایک ساتھ اکھٹا کیا جائے گا اور تحویل میں متعلقہ افراد کو بے ترتیب تقسیم کرنے سے پہلےآپس میں ملایا جائے گا۰

بنیادی طور پر، CSD زیر حراست تمام افراد کو روز مرہ کی ضروریات فراہم کرتا ہے جو ان کی حراست اور بحالی کے لیے ایک مہذب اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے۰ سوائے ان قیدیوں کے جنہیں حراستی مراکز آرڈیننس یا بحالی مراکز آرڈیننس کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، وہ ہر ماہ کینٹین کی خریداری کے انتظامات کے ذریعے کچھ دیگر قابل استعمال اشیاء (جیسے صحت کی دیکھ بھال کی مصنوعات، سٹیشنری، ناشتہ اور مشروبات وغیرہ) خریدنے کے لیے کام سے حاصل ہونے والی اپنی کمائی کا استعمال کر سکتے ہیں۰ اس کا مقصد زیر حراست افراد کو کام کی ترغیب دینا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۰

زیر حراست /تحویل میں رکھے گئے فرد کی ملاقات پر پابندیاں

اصلاحی اداروں میں اچھے نظم و ضبط اور جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانے کے مقصد سے، زیر حراست افراد کے ملاقات کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے ایک یا دوہفتوں کے لیے، جنہوں نے بدانتظامی کا ارتکاب کیا ہو یا مشتبہ ہوں ارتکاب کرنے کے فوجداری جرائیم کا اصلاحی اداروں کے اندر۰

بذریعہ ویڈیو کے ملاقات کرنا

تحویل میں افراد متعلقہ ادارے کی انتظامیہ کو ویڈیو وزٹ کے لیے پیشگی درخواست دے سکتے ہیں اگر وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جنہیں عمر، حمل، معذوری یا دیگر خاص وجوہات کی وجہ سے جسمانی طور پر اداروں میں آنے میں مشکلات کا سامنا ہو۰ تحویل میں رکھے گئے مستحق افراد مہینے میں ایک بار سے زیادہ ویڈیو وزٹ حاصل نہیں کر سکتے ہیں اور ایک وقت میں تین سے زیادہ ملاقاتی نہیں ہو سکتے ہیں۰ ہر ملاقات کا دورانیہ ۲۰ منٹوں سے زیادہ نہیں چلے گا۰ منظوری مل جانے پر، ملاقاتیوں کو ویڈیو وزٹ کرنے کے لیے مطلع کر دیا جائے گا ویڈیو کے ذریعے ملاقات کرنے کے لیے Multi-purpose Family and Rehabilitation Service Centers* (کثیر مقصدی فیملی اور اصلاحی/بحالی کے خدمت کے مراکز) پر۰ علاوہ ازیں، CSD ایک تجرباتی ویڈیو ملاقات سکیم شروع کرنے جاری ہے ملاقاتی ویڈیو ملاقات کرسکتے ہیں بمقام لاچی کوک ریسیپشن سنٹر ، 1/F of Urine Specimen Collection Centre (پیشاب کے نمونے کو جمع کروانے کے مرکز پر واقع ۱/ایف) پر، ان افراد کے ساتھ جو کہ حراست/قید میں ہیں سٹینلی جیل میں۰ آپ رجوع کر سکتے ہیں متعلقہ معلومات سے Stanley Prison* (سٹینلی جیل) یا پوچھ تاج کر سکتے ہیں تفصیلات کے لیے ملاقات والے کمرے (ویزٹ روم) کے عملے سے سٹینلی جیل کے۰

اکثر پوچھے گئے سوالات

سوال 1 : کیا ملاقاتی حضرات کسی زیرِ حراست شخص کی قید کی معلومات پوچھ سکتے ہیں؟

پرسنل ڈیٹا (پرائیویسی) آرڈیننس ( کیپ 486) کے تحت کسی بھی ذاتی معلومات کو محفوظ طریقے سے رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح کے مقاصد کے لئے، ہم زیرِ حراست شخص کے ٹھکانے کے بارے میں صرف فون انکوائری کا جواب دے سکتے ہیں بشرطیکہ وہ پوچھ گچھ کرنے والا شخص اعلانیہ ملاقاتی ہو اور متعلقہ زیرِ حراست شخص سے پیشگی رضامندی حاصل کی گئی ہو۔ زیرِ حراست شخص کی سزا کی دیگر تفصیلات پر مشتمل پوچھ گچھ کوعام طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔ انکوائری فون نمبرز کے لیے براہ مہربانی انفرادی ادارے* کے ویب صفحات دیکھیں۔ درحقیقت، ہمارے پاس زیر ِ حراست افراد کی مدد کرنے کے لیے موجودہ اقدامات ہیں تاکہ رشتہ داروں اور دوستوں کو ان کی خواہش کے مطابق ان کے داخلے/منتقلی/خارج کئے جانے کی اطلاع دیں


سوال 2 : کیا ملاقاتی افراد ملاقات میں اپنا ذاتی سامان ساتھ لا سکتے ہیں؟

ملاقاتی حضرات کو ملاقات میں اپنا ذاتی سامان ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہیں ملاقات کرنے سے پہلے اپنا ذاتی سامان مخصوص اسٹوریج کی سہولیات میں جمع کرانا چاہیے۔ حفاظتی اقدامات کے لیے، ملاقاتی حضرات کو میٹل ڈیٹیکٹر کے دروازے سے گزرنا ہوگا اور/یا ہاتھ میں پکڑے ہوئے میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے اسکین کیا جائے گا۔ سونگھنے والے کتے بھی تمام ملاقات والے مقامات پر گشت کریں گے۔ ملاقاتی حضرات اس بات کا دھیان رکھیں کہ جیل آرڈیننس کی سیکشن 18 کے تحت، کوئی شخص بغیر اجازت کوئی چیزجیل میں متعارف کرواتا ہے تو وہ ایک جرم کا اتکاب کرتا ہے اور فردِ جرم عائد ہونے پر دو ہزار ڈالر جرمانہ اور تین سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی طرح، زیر ِ حراست افراد جیل قوانین کے قانون 23 اور 61 کی خلاف ورزی کریں گے اگربغیر اجازت ان کے قبضے میں کوئی چیز ہے۔


سوال 3 : کیا ملاقاتی حضرات زیرِ حراست افراد کو ادویات دے سکتے ہیں؟

ہر جیل میں محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر کے ساتھ عملہ ہوتا ہے جس کے پاس، قانون کے مطابق، طبی چارج ہوگا اور وہ وہاں زیر حراست تمام افراد کے علاج معالجے کا ذمہ دار ہوگا۔ منظور شدہ ملاقاتی حضرات کی طرف سے دوائیاں دینے کی درخواست پر میڈیکل آفیسر غور کر سکتا ہے بشرطیکہ دوائیں رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر کے ذریعہ صحیح طور پر تجویز کی گئی ہوں اور اصل پیکیجنگ میں واضح نشان اور لیبلنگ کے ساتھ ہوں۔


سوال 4 :صرف تجویز کردہ برانڈز اور تصریحات کی اشیاء کو ہی زیر حراست افراد کے حوالے کرنے کی اجازت ہے۔کیوں ؟

حفاظتی تحفظات کی وجہ سے، تمام ملتے جلتے ہینڈ ان آئٹمز کو ایک ساتھ جمع کیا جائے گا اور متعلقہ افراد میں بےترتیب تقسیم سے پہلے ملایا جائے گا۔ جمع کرنے کے کام کے لیے، ہمیں ہر اس شے کے برانڈ اور تفصیلات کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے جسے پیش کیے جانے والے سیکیورٹی خطرات کے ساتھ ساتھ اس کی مقبولیت اور مارکیٹ میں پائیدار دستیابی کی بنیاد پر فراہم کیے جانے کی اجازت ہے۔


سوال 5 : کیا ملاقاتی حضرات ملاقات کے دوران سگریٹ نوشی کر سکتے ہیں؟

نہیں۔ ملاقات کے کمرے میں سگریٹ نوشی کی ممانعت ہے۔ تمباکو نوشی (پبلک ہیلتھ) آرڈیننس (کیپ 371) کے مطابق، قانون کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص 5،000 ڈالرکے مقررہ جرمانے کا ذمہ دار ہوگا۔


سوال 6 : کیا زیر حراست افراد کو جیل میں روزمرہ ضرورت کی کافی اشیا‏ء ملتی ہیں؟

جی ہاں۔ زیر حراست تمام افراد کو روزمرہ ضروریات کی اشیا‏ء فراہم کی جاتی ہیں جو ان کی حراست اور بحالی کے لیے ایک مہذب اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے کافی ہیں۔ زیر حراست افراد کو متوازن غذا فراہم کی جاتی ہے جو کہ غذائی ماہرین نے مروجہ بین الاقوامی اور مقامی صحت کے رہنما ہدایات کے حوالے سے تیار کی ہیں۔ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے موسم سے موزوں لباس اور بستر مہیا کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ذاتی حفظان صحت اور صفائی کی دیکھ بھال کے لیے بنیادی بیت الخلاء بشمول ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش، ٹوائلٹ پیپر وغیرہ بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔


سوال 7 : کیا زیر حراست افراد کو جیل میں طبی یا جذباتی مسائل ہونے کی صورت میں علاج کیا جاتا ہے؟

جی ہاں، ہر جیل میں، محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسرز کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کی سہولت موجود ہے اور نرسنگ عملہ بھی ہے جو زیر حراست افراد کی طبی اور صحت کی ضروریات کا خیال رکھے گا۔ اگر وہ بیمار محسوس کرتے ہیں، تو میڈیکل آفیسر/ نرسنگ عملہ ان کی دیکھ بھال کرے گا اور ضرورت کے مطابق طبی علاج حاصل کرے گا۔ ان کے لیے نفسیاتی خدمات* بھی دستیاب ہیں اگر انہیں جذباتی مسائل، ایڈجسٹمنٹ کی مشکلات یا کوئی نفسیاتی مسئلہ ہو۔


سوال 8 : کیا ہوگا اگر زیر حراست شخص کو ادارہ جاتی ایڈجسٹمنٹ یا ذاتی/خاندانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

زیرِحراست تمام افراد کسی بھی ڈیوٹی پر موجود عملے یا اپنے متعلقہ اداروں کے سینئر افسران سے مدد کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں اگر انہیں قید کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ادارہ بحالی یونٹ کے افسران ادارہ جاتی ایڈجسٹمنٹ اور ذاتی/خاندانی مسائل کو حل کرنے میں ان کی مدد کے لیے مشاورت اور ٹھوس مدد فراہم کریں گے۔ اگر ضروری ہوا تو انہیں فالو اپ کے لیے متعلقہ ماہر کے پاس بھیجا جائے گا۔


سوال 9 : کیا ملاقات کے انتظامات کے لئے کوئی چارجز ہیں؟

ملاقات کے انتظامات کے لیے زیرِحراست افراد یا ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ درحقیقت، سی ایس ڈی کی طرف سے فراہم کردہ دیگر انتظامات بشمول خوراک، رہائش، اور لباس وغیرہ کی فراہمی بھی مفت ہے۔ اگر کوئی شخص سی ایس ڈی کی طرف سے فراہم کردہ کسی بھی انتظامات کے لیے آپ سے رقم، تحائف یا احسان مانگتا ہے، تو برائے مہربانی بلا تاخیر کیس کی اطلاع ادارے کے کسی بھی سینئر افسر یا بدعنوانی کے کو دیں۔ (ICAC) خلاف آزاد کمیشن


سوال 10 : کیا شکایت کے لئے کوئی چینل ہیں؟

جی ہاں۔ اگر آپ کو کوئی شکایت ہے تو آپ اسے کسی بھی ڈیوٹی پر موجود عملے سے کر سکتے ہیں یا ادارے کے سینئر افسر سے ملنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ شکایت براہ راست ہمارے کمپلینٹس انویسٹیگیشن یونٹ* کو کر سکتے ہیں۔


سوال 11 : میں جسمانی طور پر ایک معذور شخص ہوں۔ اگر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے بجائے ذاتی طور پر اپنے دو ست/رشتہ دار سے ملنے کو ترجیح دیتا ہوں تو کیا ہوگا؟

کچھ اصلاحی ادارے مقصد سے نہیں بنائے گئے تھے۔ معذور افراد کے لیے رکاوٹ سے پاک ماحول فراہم کرنے کی حکومت کی قائم کردہ پالیسی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے، ہماری تمام نئی اصلاحی سہولیات کے لیے رکاوٹوں سے پاک ڈیزائنز اپنائے گئے ہیں یا موجودہ اصلاحی سہولیات کے لیے تزئین و آرائش کے تحت رکاوٹوں سے پاک ڈیزائنز اپنائے جارہے ہیں۔ اگر آپ کو ہماری ملاقات کی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا اندازہ ہے، تو برائے مہربانی مشورہ اور مدد جو پیش کی جا سکتی ہے کے لیے متعلقہ انفرادی اداروں* کی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ انفرادی اصلاحی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ رکاوٹوں سے پاک سہولیات کے بارے میں معلومات کے لیے، برائے مہربانی متعلقہ ادارے کےرسائی آفیسرسے براہِ راست رابطہ کریں۔


سوال 12 : کیا میں زیرِ حراست افراد سے اضافی ملاقاتیں کر سکتا ہوں؟

سزا یافتہ شخص کے مفاد میں زیرِحراست کی بحالی اور اس کے خاندان کے ساتھ تعلقات میں، تمام سزا یافتہ زیرِحراست افراد قانون کے تحت فراہم کردہ ملاقاتوں کے علاوہ اپنے خاندان کے ساتھ ماہانہ دو اضافی ملاقاتیں کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔


سوال 13 : زیر حراست افراد کتنے میگزین، رسالے یا کتابیں حاصل کر سکتے ہیں؟

زیرِحراست شخص کو ماہانہ چھ سے زیادہ میگزین، رسالے اور دیگر عام پڑھنے کا مواد نہیں مل سکتا ہے۔ عقیدتی کتابیں کسی حد سے مشروط نہیں ہیں جبکہ نصابی کتب کو کسی بھی منظور شدہ مقدار پر اجازت ہے۔


سوال 14 : کیا میں زیرِحراست شخص کے لیے کھانے کی کوئی چیز لا سکتا ہوں؟

زیرِحراست تمام افراد کو سادہ اور صحت بخش کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ تمام غذائی پیمانوں کو تسلیم شدہ غذائی ماہرین کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے جو محکمہ صحت کے متفقہ غذائیت کے مواد اور بین الاقوامی صحت کے رہنما ہدایات کے مطابق ہیں۔ زیرِ حراست افراد کی صحت، غذائی اور مذہبی ضروریات کے حوالے سے، محکمہ فی الحال چار اہم غذائی پیمانے فراہم کرتا ہے، یعنی غذائی پیمانہ 1 چاول کے ساتھ اہم خوراک کے طور پر؛ غذائی پیمانہ 2 سالن اور چپاتی کے ساتھ اہم خوراک کے طور پر؛ غذائی پیمانہ 3 آلو اور روٹی کے ساتھ بطور اہم خوراک ؛ اور غذائی پیمانہ 4 جس میں ویگن کھانا شامل ہے۔ مزید برآں، زیرِحراست افراد کو ان کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار بڑے غذائی پیمانوں سے اخذ کردہ دیگر اضافی خوراک فراہم کی جا سکتی ہیں۔

ریمانڈ کے تحت زیرِحراست افراد کے لیے، وہ اپنے طور پر بھی خرید سکتے ہیں یا کھانا حاصل کر سکتے ہیں۔ کھانے کے نجی انتظامات کے لیے، ادارہ بحالی یونٹ کے عملے سے انکوائری کی جا سکتی ہے۔ وہ ملاقات پر اپنے ملاقاتیوں سے ناشتے کی قسم کا کھانا بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم منظور شدہ ہینڈ ان آرٹیکلز کی فہرستوں سے رجوع کریں۔


سوال 15 : زیرِحراست شخص سے ملنے کے علاوہ، کیا میں اسے جتنی بار چاہوں لکھ سکتا ہوں اور اس کے برعکس؟

جی ہاں۔ زیر حراست افراد کسی بھی تعداد میں خطوط وصول یا لکھ سکتے ہیں۔ سزا یافتہ زیرِحراست افراد سرکاری خرچ پر لفافے، کاغذات اور ڈاک کے ساتھ فی ہفتہ ایک خط مفت بھیج سکتے ہیں۔ اگر وہ زیادہ کثرت سے بھیجنا چاہتے ہیں، تو وہ اپنے کام سے حاصل ہونے والی کمائی کو ڈاک ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ریمانڈ کے تحت زیرِحراست افراد کے لیے، انہیں خط لکھنے کے لیے مناسب مقدار میں کاغذ اور دیگر تحریری مواد فراہم کیا جائے گا۔ اگر ضروری ہو تو، زیر حراست تمام افراد ملاقاتیوں سے مناسب مقدار میں ڈاک ٹکٹ دینے کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی منظورشدہ ہینڈ- ان آرٹیکلز کی فہرستوں سے رجوع کریں۔

اصلاحی خدمات کا محکمہ اب سوشل وزٹ ای بکنگ سروس شروع کر رہا ہے جو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے اگلے ۷ دنوں تک قیدی سے ملاقات کے لیے پیشگی بکنگ کی اجازت دیتا ہے۰ آپ ملاقات کی تازہ ترین صورتحال اور زیر حراست افراد کے منظور شدہ جمع کروانے والی اشیاء کے کوٹے کے بارے میں پوچھ تاج کر سکتے ہیں آپ ایک سروس اکاؤنٹ کے لیے اندراج کر سکتے ہیں بذریعہ "iAM Smart+" ، آن لائین رجسٹریشن کے لیے ایڈوانس بکنگ کروانا یا بذات خود اصلاحی سہولیات کے مرکز کو چل کر آئیں۰ ای بکنگ کی سہولت یکم نومبر سے دستیاب ہو گی قیدی سے ملاقات کرنے کی ای بکنگ کی سہولت کے خاص نکات یہ ہیں:

"قیدی سے ملاقات کرنے کی ای بکنگ کی سہولت قابل اطلاق ان ملاقاتیوں پر ہوگی جن کا اندراج کیا جاچکا ہے بطور ملاقاتیوں کے بذریعہ ایک تحویل میں رکھے گئے فرد (PIC)کے اور متعلقہ پی آئی سی نے اپنی رضامندی بھی دی ہوئی ہے۰

خاص نکات

  • ڈیسک ٹاپ یا موبائل آلات کا استعمال کرتے ہوئے قیدی سے اگلی ملاقات کی تاریخ رکھنا
  • قیدی سے ملاقات کرنے کے ای بکنگ سسٹم کے ذریعے ۷ دن پہلے پیشگی بکنگ کرنے کے لیے (ہر اصلاحی ادارے کےقیدی سے ملاقات کےاوقات کار کے تاب تفصیلات کے لیے، براہ کرم انفرادی اصلاحی ادارے/مرکز کی ویب سائٹ دیکھیں معلومات کے لیے) • دستیاب بکنگ کے خالی اوقات تک فوری رسائی
  • قیدی سے ملاقات کرنے کی اگلی تاریخ ہونے کے بعد، آپ کو ایک ای میل بھجوائی جائے گی تاکہ آپ کی ملاقات کا اعتراف کیاجاسکے
  • اگلی تاریخ کی تفصیلات کو تبدیل کرنے، منسوخ کرنے یا ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے
  • CSD موبائل ایپلیکیشن کو تبدیل کرنے کے لیے PIC کی وزٹ اسٹیٹس انکوائری کے لیے
  • منظور شدہ جمع کروانے والی اشیاء کے کوٹے کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا

اپنے سوشل اپوائنٹمنٹ کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں
Social Visit e-Booking Service*

پہلی مرتبہ اکائو نٹ کی رجسٹریشن اور قیدی سے ملاقات کرنے کی ای بکنگ کی سہولت

تفصیلات کے لیے پہلی مرتبہ اکائونٹ کی رجسٹریشن اور قیدی سے ملاقات کی ای بکنگ کی سہولت ، برائے مہربانی رجوع کریں User Guide*سے

اکثر پوچھے گئے سوالات (ایف اے کیوز):

اکائونٹ کی رجسٹریشن اور بندوبست

۱ میں کس طرح ایک اکائونٹ کی رجسٹریشن کروائوں قیدی سے ملاقات کرنے کے ای بکنگ سسٹم پر (سسٹم)؟

آپ کا ملاقاتی ہونے کا اندراج ضروری ہے تحویل میں رکھے گئے فرد (PIC)کے، ای بکنگ اکائونٹ/کھاتے کی رجسٹریشن مندرجہ ذیل طریقوں سے ہو سکتی ہے:

  • ایک ای بکنگ اکائونٹ کی رجسٹریشن کروائیں " iAM SMART+"پر، یا
  • آن لائین رجسٹریشن کروائیں اپنے ذاتی کوائف مہیا کرکے اور پھر اس مرکز/ ادارے میں جائیں جہاں پر متعلقہ PIC رکھا گیا ہے ، خود جانا ہوگا تاکہ شناختی تصدیق کی تکمیل کے لیے ؛ یا
  • جہاں پر متعقلہ PIC رکھا ہوا ہے اس مرکز/ادارے کو جائیں مکمل کرنے کے ملاقات کی درخواست کے فارم کو۰

متعلقہ PIC کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد، آپ سسٹم کے ذریعے اپنا ای بکنگ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد، آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر ابتدائی پاس ورڈ پر مشتمل ایک اعترافی ای میل بھیجی جائے گی۰ آپ iAM SMART+ کے ساتھ یا اپنے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس کے ذریعے سسٹم میں لاگ ان کر سکتے ہیں۰ آپ کو اپنے پہلے لاگ ان کے فوراً بعد پاس ورڈ تبدیل کرنا چاہیے۰


۲ کیا پاس ورڈ کی تشکیل کے لیے کوئی اقتضا /مطالبہ ہے؟

پاس ورڈ میں ۸ سے ۱۶ حروف ہونے چاہئیں، بشمول بڑے حروف تہجی، چھوٹے حروف تہجی، ہندسے اور خصوصی حرف۰ نیا پاس ورڈ ۹۰ دنوں کے بعد ختم ہو جائے گا اور یہ سابقہ ۸ پاس ورڈز سے مماثل نہیں ہو سکتا۰


۳ میں کیا کروں اگر میں اپنا لاگ ان پاس ورڈ بھول جائوں؟

اگر آپ اپنا لاگ ان پاس ورڈ بھول جاتے ہیں، تو آپ صرف "پاس ورڈ بھول گیا" پر کریں اور آن اسکرین ہدایات پر عمل کریں ری سیٹ پاس ورڈ آپ کے رجسٹرڈ ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۰


۴ اگر میں اپنا لاگ ان ای میل ایڈریس بھول جاتا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ اپنا لاگ ان ای میل ایڈریس بھول جاتے ہیں، تو آپ ای میل بھیج سکتے ہیں email@csd.gov.hk چھان بین کے لیے۰


۵ اگر میں اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرنا چاہتا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم پہلے "اکاؤنٹ ڈیلیٹیشن" فنکشن کا استعمال کرکے اپنا موجودہ اکاؤنٹ حذف کریں۰ پھر آپ اپنے نئے ای میل ایڈریس کے ساتھ ایک نیا اکاؤنٹ رجسٹر کر واسکتے ہیں۰ کسی بھی مدد کے لیے، براہ کرم ہمارے آن ڈیوٹی وزٹ روم کے عملے سے رابطہ کریں۰

قیدی سے ملاقات کرنے کی ای بکنگ کی سہولت

۶ میں کب ملاقات کر سکتا/سکتی ہوں؟

سسٹم ایک دن میں ۲۴ گھنٹے کام کرتا ہے۰ کوٹہ کی دستیابی سے مشروط، آپ اگلے ۷ دنوں کے لیے قیدی سے ملاقات کے لیےپیشگی بکنگ کروا سکتے ہیں (ہر اصلاحی مرکز کے قیدی کی ملاقات کے لیے آنے والے اوقات سے مشروط۰ تفصیلات کے لیے،براہ کرم CSD کی ویب سائٹ سے رجوع کریں) ۰ ہر وقت، ہر صارف کے لیے صرف دو فعال بکنگ کی اجازت ہے، اور دو اپوائنمنٹ ٹائمز سلاٹ کے درمیان فرق ۱ گھنٹے سے کم نہیں ہو سکتا۰


۷ اگر میری پسند کی تاریخ کے لیے بکنگ کوٹہ پہلے ہی پُر ہو چکا ہے تو میں کیا کر سکتا /سکتی ہوں؟

اگر آپ کی پسند کی تاریخ کا کوٹہ پُر ہو گیا ہے، تو آپ کسی اور تاریخ کے لیے ملاقات کر سکتے ہیں۰ اگلے ۷ دنوں کا کوٹہ ہر روز صبح ۸:۳۰ بجے عوام کے لیے بکنگ کروانے کے لیے جاری کیا جائے گا۰ اس کے علاوہ، آپ قیدی کی ملاقات کے لیے متعلقہ ادارے کے وزٹ روم میں ذاتی طور پر اندراج کروا سکتے ہیں۰ تمام اداروں نے ملاقات کرنے کے اوقات بتائے ہیں، عام طور پرصبح ۹بجے سے شام ۵ بجے تک۰ آپ کوملاقات کرنے کے اوقات ختم ہونے سے ۳۰ منٹ پہلے رجسٹریشن کروانا ہوگا۰ کچھ ادارے/ مرکز، جیسے استقبالیہ مراکز اور نظر بندی کے مکانات/مرکز، اپنی ضروریات کے مطابق مختلف انتظامات اختیار کرتے ہیں۰ انتظام کی تفصیلات کے لیے براہ کرم CSD کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۰


۸ اگر میں ملاقات منسوخ کرنا چاہتا/چاہتی ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کسی ملاقات کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں، تو اسے طے شدہ ملاقات کے آغاز کے وقت سے پہلے کرنا چاہیے۰


۹ مجھے کیسے علم ہوگا کہ میری بکنگ کامیاب ہوئی ہےکہ نہیں؟

کسی بھی کامیاب بکنگ کے لیے آپ کو ایک تصدیقی ای میل بھیجا جائے گا ۰ اس کے علاوہ، آپ اپنی بکنگ تلاش کرنے کے لیے "Enquire Applied Booking" پر کلک کر سکتے ہیں۰


۱۰ کیا قیدی سے ملاقات کرنے کی ای بکنگ سروس موبائل آلات پر آپریٹنگ سسٹم (OS) پلیٹ فارم کو سپورٹ کرتی ہے؟

قیدی سے ملاقات کرنے کی ای بکنگ سروس نہ صرف ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور ٹیبلیٹ آلات میں سسٹمز کو سپورٹ کرتی ہے بلکہ عام طور پر استعمال ہونے والے دو موبائل OS پلیٹ فارمز، iOS اور Android OS کو بھی سپورٹ کرتی ہے۰


۱۱ میں صرف ملاقات کی ہی صورتحال کے بارے میں کیوں پوچھ تاج سکتا ہوں سسٹم کے ذریعے ای بکنگ کرنے کے قابل نہیں؟

آپ جس PIC (تحویل میں رکھا گیا فرد) کی ملاقات کرنا چاہتے ہیں اس کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد ہی آپ ای بکنگ کرواسکتے ہیں۰

ملاقات کرنے کاانتظام اور دیگر

۱۲ طے شدہ ملاقاتوں سے غیر حاضری کا کیا نتیجہ ہے؟

وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے، کوئی بھی شخص جو دو مرتبہ طے شدہ ملاقاتوں سے غیر حاضری کرئے گا، اس کے لیے ای بکنگ سروس ۷ دنوں کے لیے معطل کی جائے گی؛اور اس کے بعد ہر غیر حاضری پر ۱۴ دن کے لیے معطلی۰ اگر ۶ ماہ تک مزید غیر حاضری نہ ہوئی تو ماضی کے غیر حاضری کے ریکارڈ کوقلم زد کر دیا جائے گا۰


۱۳ کن حالات میں قیدی سے میری ملاقات ملتوی یا منسوخ ہو جائے گی؟

ادارہ جاتی انتظامیہ ملاقاتیوں کے قیدی سے ملاقات کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۰ تاہم ، غیر متوقع حالات کی وجہ سےملاقات تاخیر یا منسوخ ہو سکتی ہے۰ مثال کے طور پر، متعلقہ پی آئی سی کو طبی ایمرجنسی کی وجہ سے باہر کے ہسپتال بھیجا گیا ہے یا آپریشنل وجوہات کی وجہ سے متعلقہ پی آئی سی کو ملاقات والے کمرے میں نہیں لے جایا جا سکتا ہے۰ ملاقاتیوں کو ھدایت کی جاتی ہے کہ وہ سسٹم کو استعمال کرکے چیک کریں ملاقات پر جانے سے پہلے، مرکز/ادارے کو، جہاں پر پی آئی سی تحویل میں رکھا گیا ہے اور کہ ملاقات کی اجازت ہے کہ نہیں۰


۱۴ اگر سسٹم پر PIC کی ملاقات کرنے کی حالت کو "ملاقات کی اجازت ہے" کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے، تو کیا اس بات کی ضمانت ہے کہ میں متعلقہ PIC کی ملاقات کر سکتا ہوں؟

PIC کی اصل ملاقات کرنے کی حالت مختلف وجوہات کی بنا پر وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتی رہتی ہے۰ سسٹم پر دکھائی جانے والی ملاقات کرنے کی حالت صرف حوالہ کے لیے ہے اور اس بات کی گارنٹی نہیں دیتی کہ ملاقات کرنے کا اہتمام کیا جا سکتا ہے۰


۱۵ مجھے ادارے میں کتنی جلدی پہنچنا چاہیے اگر میں نے قیدی سے ملاقات کرنے کے لیے بکنگ کروائی ہوئی ہے؟

آپ کو ملاقات کے وقت سے ۳۰ منٹ پہلے وزٹ روم/ملاقاتی کمرے میں پہنچنا چاہیے اور رجسٹریشن کے لیے اپنا شناختی کارڈ یا دیگر درست شناختی دستاویزات ساتھ لائیں رجسٹریشن کے لیے، تاکہ ضروری انتظامی انتظامات اور منظور شدہ جمع کرنے والی اشیاء کو نبٹھانے کے لیے کافی وقت مل سکے۰

عام پوچھ تاج/انکوائری

کسی بھی پوچھ تاج کےلیے ، برائے مہربانی کال کریں ہماری ہاٹ لائین پر (852) 2511 3511 یا ای میل کریں email@csd.gov.hkپر۰

اگرچہ CSD تمام مجرموں کو ان کی رہائی کے بعد زندگی میں ایک نئی ابتداء کرنے کا بہترین ممکنہ موقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن بحالی شدہ مجرموں کا معاشرے میں کامیاب دوبارہ انضمام کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ عوام انہیں کس حد تک قبول کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۰ محکمہ اس سلسلے میں بذریعہ تعلیم، تشہیر اور عوامی شمولیت کے معاشرے کی قبولیت اور بحالی کے مجرموں کی حمایت کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۰ Committee on Community Support for Rehabilitated Offenders *ہم نے قائم کی ہے ۱۹۹۹ کے آواخر میں جو کہ ہمیں صلاح اورمشورہ دیتی ہے اس اہم کام کے زمرے میں۰

خاص طور پر، ہم نے تشہیر اور عوامی تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے تاکہ سماج کو اصلاح شدہ مجرموں کی ضروریات اور مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے اور ان کی حمایت کرنے میں کی اپیل کی ہے۰ ان سرگرمیوں میں مختلف ڈسٹرکٹ فائٹ کرائیم کمیٹیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے کمیونٹی کی شمولیت کے منصوبے، اصلاح کردہ مجرموں کی ملازمت پر مجلس مذاکرہ یا مباحثہ، خصوصی ٹی وی اور ریڈیو پروگرام، عوامی مفاد میں ٹی وی اور ریڈیو کے اعلانات، قیدیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے والی نمائشیں اور پروڈکشن وغیرہ شامل ہیں۰

محکمہ مجرموں کی بحالی میں عوام کی شمولیت کا خیرمقدم اور سہولت فراہم کرتا ہے۰ کچھ قائم کردہ ذرائع درج ذیل ہیں-

CSD کا بحالی رضاکار گروہ

بالغ مجرم رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنے کے بعد تعلیمی مطالعات اور تفریحی شوق کے ارتقا میں حصہ لے سکتے ہیں جو ان کے لیے ترتیب دیے گئے ۰ اس طرح کی معلمی کلاسز اور دلچسپی والے گروہ اب زیادہ تر CSD بحالی رضاکار گروپ کے رضاکار چلاتے ہیں جو جنوری ۲۰۰۴ میں قائم کیا گیا تھا۰ رضاکار گروہ عوام کے ارکان کو مجرموں کی بحالی میں براہ راست شامل ہونے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۰ جو لوگ اس رضاکار گروپ میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں وہ CSD Rehabilitation Volunteer Group کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں(ٹیلی فون نمبر:۱۴۹۲ ۲۵۰۵ )مذید تفصیلات کے لیے۰

ملازمت کی معاونت

محکمہ اصلاح شدہ مجرموں کے لیے روزگار کے مساوی مواقع کے حق میں تائید کرتا ہے اور اصلاح شدہ مجرموں کو ملازمت دینے کے خواہشمند آجروں کو نگرانوں کا حوالہ دے رہا ہے۰ دلچسپی رکھنے والے آجر بحالی ہاٹ لائن پر کال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں (ٹیلی فون نمبر ۵۵۵۵ ۲۵۸۲)۰ جہاں تک ہوسکے، CSD غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے اصلاح شدہ مجرموں کو ملازمت دینے کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں میں بھی سہولت فراہم کرے گا۰

قیدیوں کے بہبود فنڈ (PWF) اور قیدیوں کے تعلیمی ٹرسٹ فنڈ (PETF) کو عطیہ

PWF ایک خیراتی فنڈ ہے جو جیل آرڈیننس (کیپ ۲۳۴) کی دفعہ ۲۱اے کے تحت قیدیوں/قیدیوں اور اصلاح شدہ مجرموں کے مفادات کے لیے قائم کیا گیا ہے۰ دوسری جانب، PETF، قیدیوں کے تعلیمی ٹرسٹ فنڈ آرڈیننس (کیپ ۴۶۷) کے تحت قائم کیا گیا ہے تاکہ انفرادی قیدیوں کو تعلیم کے حصول اور قیدیوں کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں میں مالی مدد فراہم کی جا سکے۰ تنظیمیں یا عوام کے ارکان ان فنڈز میں عطیات دینے سے، اصلاح شدہ مجرموں کے کامیاب دوبارہ انضمام میں بھی گراں قدر حصہ ڈالیں گے۰

این جی اوز کے ساتھ اشتراک/ تعاون

موجودہ وقت، ۱۰۰ سے زیادہ مذہبی ادارے اور غیر سرکاری سماجی خدمات کے ادارے ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ قیدیوں کو معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے میں مدد ملے۰ یہ تنظیمیں، سماجی کارکنوں، ہم مرتبہ مشیروں اور رضاکاروں کو ملازمت پر رکھنےکے ذریعے، ہماری زیر حراست اور اصلاح شدہ مجرموں کے لیے مشاورت، روزگار اور رہائش میں معاونت، اور تفریحی اور مذہبی خدمات فراہم کرتی ہیں۰ اس کے علاوہ ، محکمے نے فروری ۲۰۰۴ سے مسلسل نگہداشت کے منصوبے کو نافذ کیا ہے، جو سات غیر سرکاری سماجی خدمت کی تنظیموں کو ایسے نگرانوں کی پیروی کرنے کے لیے شامل کرتا ہے، جو قانونی نگرانی مکمل کرنے کے بعد، ابھی تک ضرورت محسوس کرتے ہیں اور مشاورتی خدمات حاصل کرنے لیے رضامند ہیں۰

نسلی اقلیتوں سے متعلقہ ٹیم اگست ۲۰۱۹ میں قائم کی گئی تھی تاکہ غیر نسلی چینی (NEC) نوجوانوں کو زیادہ منظم طریقے سے ہر طرف ترقی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ NEC کے نوجوانوں کو مدد فراہم کی جا سکے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہونا چاہتے ہیں. اپنے قیام کے بعد سے، یہ ٹیم NEC کے معاون مراکز اور اسکولوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ NEC نوجوانوں کے لیے تیار کردہ سرگرمیوں کو منظم کیا جا سکے جیسے کہ NEC نوجوانوں کے لیے بھرتی کے مذاکرات اور بوتھ. اس کے علاوہ، ٹیم پروجیکٹ نووا کو لاگو کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے تحت مختلف سرگرمیاں بشمول لائف پلاننگ ورکشاپس، ہانگ کانگ کوریکشنل سروسز اکیڈمی کا دورہ، جسمانی تندرستگی کی تربیتی کلاسز اور انٹرویوکی مہارت کی ورکشاپس وغیرہ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد NEC کی مدد کرنا ہے. نوجوان مثبت اقدار کو فروغ دینے اور اپنی زندگی کے راستوں کی منصوبہ بندی کرنے میں. مزید برآں، NEC کے نوجوانوں کو ملازمت کی تلاش میں مشکلات سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لیے آمنے سامنے تبادلہ خیالات کیے جاتے ہیں، تاکہ CSD میں شامل ہونے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہو، جس کے نتیجے میں وہ معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکیں.

پراجیکٹ نواء کے بارے میں مذید معلومات کے لیے ، برائے مہربانی کلک کریں یہاں پر*.

یکم اپریل ۲۰۱۱ سے ، حکومت نے سنگ بنیاد رکھا ہے ایک رسائِی کوآرڈینیٹر اور رسائی آفیسر سکیم کاسرکاری احاطے، سہولیات اور خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے۰

پتہ Correctional Services Department Headquarters
23rd, 24th and 27th Floors, Wanchai Tower,
12 Harbour Road, Wan Chai,
Hong Kong

* آپ کی ڈاک کی درست سپردگی کے لیے، برائے مہربانی اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آپ کی جانب سے بھجوائی جانے والی ڈاک پر درست مالیت کی ٹکٹ ہونی چاہیے۰

ھاٹ لائین (852) 2511 3511
فیکس (852) 2802 0184
ای میل email@csd.gov.hk(جنرل انکوائری)
    comroffice@csd.gov.hk(کمشنر کا دفتر)
ویب سائیٹ https://www.csd.gov.hk

*مواد صرف انگریزی، روایتی چینی اور آسان چینی میں دستیاب ہیں۔